یہ پورٹل قابلِ اطلاق قوانین اور قواعد و ضوابط کے تحت متعلقہ فورمز/اداروں کے پاس بینکوں/ایم ایف بیز/ ڈی ایف آئیزکے خلاف شکایات درج کرانے میں عام لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل چوبیس گھنٹے قابل رسائی ہو گا اور اسے گوگل پلے اسٹور اور آئی او ایس ایپ اسٹور پر دستیاب موبائل ایپ کی سپورٹ بھی حاصل ہوگی۔ صارفین ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اپنی شکایات اس موبائل ایپ کے ذریعے بھی درج کرواسکتے ہیں۔ شکایت درج کرنے کے لیے صارفین کو اپنی ذاتی تفصیلات جیسے موبائل نمبر ، قومی کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ، ای میل ایڈریس وغیرہ کے ذریعے خود کو پورٹل پر رجسٹر کروانا ضروری ہے۔ صارف کے ایک بار رجسٹر ہوجانے کے بعد صارف درج ذیل مراحل سے گزر کر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔
یہ پورٹل بینکاری صارفین کو چند آسان اور مختصر سوالات کے جوابات دے کر باسہولت انداز سے تدارک کے متعلقہ فورم تک رسائی میں مدد کرتا ہے۔ اسی طرح ، اس پورٹل کے ذریعے مسئلے کے اولین حل کے طور پر بینکوں/ایم ایف بیز/ ڈی ایف آئیزکے پاس ، جبکہ دوسرے حل کے طور پر ، بینکاری محتسب پاکستان (بی ایم پی) میں اور بعض صورتوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں ۔ یہ پورٹل شکایات کی پروفائلنگ/ عمل درآمد کی صورتِ حال دیکھنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس میں صارفین کے لیے صارفی آگاہی کی مفید تجاویز/پیغامات بھی شامل ہیں۔